دیگر ممالک

وزیر اعظم مودی نے یوگا انسٹرکٹرز سےملاقات کی

وزیر اعظم نے یوگا سے وابستگی کے لیے ان کی تعریف کی اور انہیں ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو مصر میں یوگا کے لیے زبردست جوش و خروش سے آگاہ کیا۔

قاہرہ: مصر کے سرکاری دورے پرگئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شام قاہرہ میں چند اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ دو ممتاز یوگا انسٹرکٹرز سے ملاقات کی مودی نے یوگا انسٹرکٹرز ندا عدیل اور ریم جبیک، حسن عالم ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور معروف مصری مصنف اور پٹرولیم کے حکمت عملی سازطارق ہیگی سے ملاقات کی مسٹرمودی نے ٹویٹ کیا، ‘ ندا عدیل اور محترمہ ریم جبیک پورے مصر میں یوگا کو مقبول بنانے کے لیے قابل ستائش کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

قاہرہ میں ان کے ساتھ شاندار گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے یوگا سے وابستگی کے لیے ان کی تعریف کی اور انہیں ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو مصر میں یوگا کے لیے زبردست جوش و خروش سے آگاہ کیا۔

ایک اور ٹویٹ میں مودی نے کہا، ‘میں نے حسن عالم ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او حسن عالم کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ مجھے معیشت اور سرمایہ کاری سے متعلق موضوعات کے علاوہ مصر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ان کے جذبے کو سن کر بہت اچھا لگا۔

حسن عالم ہولڈنگ کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں کام کرنے والی سب سے بڑی مصری کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی شعبوں میں ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ قریبی تعاون قائم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک اور ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، "ممتاز مفکر ہیگی طارق کے ساتھ بات چیت کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے عالمی مسائل پر اپنے عملی خیالات کا اظہار کیا۔ میں مختلف ثقافتوں سے متعلق مسائل پر ان کے بھرپور علم کی تعریف کرتا ہوں۔

دونوں کے درمیان عالمی جغرافیائی سیاست، توانائی کی سلامتی، بنیاد پرستی اور صنفی مساوات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصر کے مفتی اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں، پی ایم مودی نے کہا، "مصر کے مفتی اعظم، محترم پروفیسر شاکی ابراہیم عالم سے مل کر فخر محسوس ہوا۔ ہندوستان-مصر تعلقات، خاص طور پر ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات پر بھرپور تبادلہ خیال ہوا۔

a3w
a3w