دہلی

وزیراعظم مودی‘ سچ کا سامنا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے: راہول

اڈانی مسئلہ پر کانگریس‘ وزیراعظم کو نشانہ تنقید بنارہی ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وائیناڈ میں پیر کے دن جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کے پاس ساری ایجنسیاں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ سچ ان کے ساتھ نہیں ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید تیز کرتے ہوئے کانگریس قائد راہول گاندھی نے منگل کے دن کہا کہ وزیراعظم کو سچ کی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جی آپ سچ کی طاقت کا سامنا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

اڈانی مسئلہ پر کانگریس‘ وزیراعظم کو نشانہ تنقید بنارہی ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وائیناڈ میں پیر کے دن جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کے پاس ساری ایجنسیاں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ سچ ان کے ساتھ نہیں ہے۔

 انہیں ایک نے ایک دن سچ کا سامنا کرنا ہی ہوگا۔ کانگریس قائد نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں کھل کر کافی دیر تک اظہار ِ خیال کیا لیکن وزیراعظم نے میرے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔