حیدرآبادسوشیل میڈیا

مجھے نشانہ بنانے دہشت گرد تنظیم کامنصوبہ۔ راجہ سنگھ کا دعویٰ

بی جے پی کے معطل ایم ایل اے‘ٹی راجہ سنگھ نے دعوی کیا کہ ایک دہشت گرد تنظیم جمعرات کے روز حیدرآباد میں رام نومی جلوس کے دوران مجھے(راجہ سنگھ) کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل ایم ایل اے‘ٹی راجہ سنگھ نے دعوی کیا کہ ایک دہشت گرد تنظیم جمعرات کے روز حیدرآباد میں رام نومی جلوس کے دوران مجھے(راجہ سنگھ) کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں

انہوں نے ایک خط کو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا جو پرانے شہر حیدرآباد کے ایک رہائشی کی طرف سے سٹی پولیس کمشنر کے لیے تھا جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ 30 مارچ کو رام نومی جلوس کے دوران دہشت گرد‘نیشنل پولیس اکیڈیمی‘بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر‘ پر بموں سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔

اوما مہیشوری نے ذریعہ تحریر کردہ مکتوب میں الزام عائد کیاگیا کہ بحرین کے مختار بریگیڈس کے لیے کام کرنے والے دہشت گرد کا اصل نشانہ تلنگانہ کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ ہیں۔

راجہ سنگھ جو رام نومی جلوس کی قیادت کریں گے‘ انہوں نے ریاستی وزیر داخلہ محمود علی‘ ڈی جی پی اور سٹی پولیس کمشنر سے پوچھ کہ آیا آپ نے اس مکتوب میں کئے گئے دعوؤں کی تصدیق کی ہے تو اس کو اپڈیٹ کریں کیونکہ لاکھوں بھکت اس جلوس میں شرکت کریں گے۔

راجہ سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے گزشتہ ماہ پولیس میں ایک شکایت درج کراتے ہوئے اس بات کا دعوی کیاتھا کہ انہیں پاکستان کے فون نمبرات سے دھمکیاں وصول ہورہی ہیں۔

انہوں نے ہا کہ انہیں ہرروز جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ وہ کئی بار اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کراچکے ہیں۔ فون کرنے والے بدتمیزی کرتے ہیں مگر اب تک اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے قتل کی دھمکیاں دینے والوں میں سے ایک کو بھی تاحال گرفتار نہیں کیاگیا۔ ایم ایل اے کے اس دعوی کے بعد پولیس نے راجہ سنگھ کو نئی بلٹ پروف کار فراہم کی ہے۔

a3w
a3w