تلنگانہ

وزیر اعظم کا دورہ تلنگانہ، مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا آغاز

وزیر اعظم، اتوار کے روز2:15 بجے دن محبوب نگر پہونچیں گے اور وہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندرمودی، یکم اکتوبر کو دورہ تلنگانہ کے دوران13,500 کروڑ مالیتی مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ کئی ترقیاتی پروجیکٹس کو قوم کے نام معنون کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

وزیر اعظم، اتوار کے روز2:15 بجے دن محبوب نگر پہونچیں گے اور وہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز کریں گے۔

وہ، مختلف شعبہ جات جیسے روڈ، ریل، پٹرولیم و قدرتی گیس اور اعلیٰ تعلیمات میں مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک ٹرین کو جھنڈی بھی دکھائیں گے۔

 و ہ، سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ کئی روڈ پروجیکٹس جس میں ناگپور۔ وجئے واڑہ معاشی راہداری حصہ کے طور پر اہم روڈ پروجیکٹس،شامل ہیں، کو ملک کے نام معنون کریں گے۔

ان پروجیکٹس میں قومی شاہراہ 163 کے تحت 108 کیلو میٹر طویل ورنگل سے کھمم فورلین گرین فیلڈ ہائی وئے، کھمم سے وجئے واڑہ 90 کیلو میٹر طویل فورلین گرین ہائی فیلڈ ہائی وے بھی شامل ہیں۔ ان پروجیکٹس کو 6400 کروڑ کے مصارف سے پورا کیا جائے گا۔

 وزیر اعظم، سوریا پیٹ سے کھمم59 کیلو میٹر طویل فورلین قومی شاہراہ کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ وزیر اعظم کاچی گوڑہ، رائچور، کاچی گوڑہ نئی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وہ، ہاسن۔ چرلہ پلی ایل پی جی پائپ لائن پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام معنون کریں گے۔