تلنگانہ

پولیس اور صحافیوں کو اپنےفرائض کے ساتھ صحت پر بھی توجہ دینی چاہئے: ہریش راؤ

وزیر موصوف نے نئے تعمیر شدہ سدی پیٹ دیہی پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدلے ہوئے طرز زندگی کی وجہ سے ہر100 میں سے 30 فیصد افرادصحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے مشورہ دیا کہ پولیس کو اپنے فرائض کے ساتھ صحت پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ وزیر موصوف نے ضلع پریشد چیئرپرسن روزا شرما اور سدی پیٹ پولیس کمشنر سویتا کے ساتھ سدی پیٹ ضلع مستقرمیں ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پولیس ہیلت پروفائل کے حصہ کے طور پر خواتین کی مدد کے لیے قائم کیے گئے پولیس آروگیہ رکھشا ہیلت پروٹیکشن پروگرام اور اسنیہتاسنٹر کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
ممبئی یونیورسٹی میں سہ روزہ "جشن اردو” کا آغاز ، پروفیسر خالد قیصر ‘ شیخ عبداللہ کا خطاب
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

 بعد ازاں وزیر موصوف نے نئے تعمیر شدہ سدی پیٹ دیہی پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدلے ہوئے طرز زندگی کی وجہ سے ہر100 میں سے 30 فیصد افرادصحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس، سیاستدان اور صحافیوں کی جانب سے کام کے دوران صحت کو نظر انداز کرنے سے بیمار ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی صحت کے تحفظ کے لیے سدی پیٹ ضلع میں آروگیہ رکھشا پروگرام کو تجرباتی پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صحت کے تحفظ کے پروگرام میں پولیس ملازمین کے طبی معائنے کروائے جائیں گے اور ان کی صحت کے مطابق ہدایات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ دو سال کے لیے ہر تین اور 6 ماہ بعد طبی معائنے کئے جائیں گے اور دوائیں تقسیم کی جائیں گی۔

 اس کے لئے 15 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہیلت پروٹیکشن پروگرام جلد ہی میدک اور سنگاریڈی اضلاع میں بھی شروع کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سدی پیٹ ضلع مستقر میں پولیس کنونشن سنٹر سے حاصل ہونے والی آمدنی پولیس کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کی جائے گی۔