تلنگانہ

پولیس نے عوام کو کے سی آر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی

صدر بی آر ایس ورکن اسمبلی گجویل کے چندر شیکھر راؤ، پارٹی کی شکست کے بعد سے ایراولی میں واقع اپنے فام ہاوز میں قیام پذیر ہیں۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس ورکن اسمبلی گجویل کے چندر شیکھر راؤ، پارٹی کی شکست کے بعد سے ایراولی میں واقع اپنے فام ہاوز میں قیام پذیر ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت

آج کے سی آر سے ملاقات کیلئے ضلع سدی پیٹ کے چنتالا مڈکا دیہات کے عوام فام ہاوز پہنچے، پانچ بسوں میں سوار 540 افراد کو فام ہاوز کے قریب قائم پولیس چیک پوسٹ پر ہی روک دیاگیا۔

پولیس نے عوام کو بتایا کہ انہیں کے سی آر کی طرف سے کسی کو بھی اندر بھیجنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس لئے وہ کسی کو بھی کے سی آر سے ملاقات کی اجازت نہیں دے سکتے۔

پولیس کی جانب سے اختیا ر کردہ سخت گیر رویہ سے عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ دو روز قبل بی آر ایس کے نو منتخبہ اراکین اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی وزراء، اور سینئر پارٹی قائدین نے فام ہاوز پہنچ کر کے سی آر سے ملاقات کی تھی۔