تلنگانہ

تلنگانہ: فون ٹیپنگ کیس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کونڈاوشویشورریڈی کونوٹس

اس معاملے میں کلیدی ملزم پر بھاکر راؤ سے پوچھ گچھ کے دوران چند اہم حقائق سامنے آنے کے بعد حکام نے اس معاملہ میں سیاسی لیڈران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس میں اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کونڈاوشویشورریڈی کونوٹس جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف
تروپتی مندر کے تقدس کی حفاظت کرنے چیف منسٹر نائیڈو کی ہدایت
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا


اس معاملے میں کلیدی ملزم پر بھاکر راؤ سے پوچھ گچھ کے دوران چند اہم حقائق سامنے آنے کے بعد حکام نے اس معاملہ میں سیاسی لیڈران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کیا ہے۔


اسی سلسلہ میں چیوڑلہ کے ایم پی اور بی جے پی لیڈر کونڈا وشویشور ریڈی کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم کر رہی ہے جس نے کونڈا وشویشور ریڈی کو آج صبح پیش ہو کر اپنا بیان دینے کی ہدایت دی ہے۔


یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب پتہ چلا کہ بی آرایس حکومت کے دورِ اقتدار میں ریاست تلنگانہ میں سیاسی رہنماؤں، تاجروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے فون ٹیپ کیے گئے۔ بی جے پی لیڈر کونڈا وشویشور ریڈی نے الزام لگایا تھا کہ ان کا فون بھی ٹیپ کیا گیا۔


اس تناظر میں خصوصی جانچ ٹیم نے ان سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نوٹس جاری کی ہے۔ اس کیس میں سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی راما راؤ سمیت دیگر سرکردہ شخصیات کے نام بھی زیرِ بحث ہیں۔ فی الوقت جانچ ٹیم اس کیس میں گہرائی سے جانچ کرتے ہوئے فون ٹیپنگ میں ملوث افراد کی شناخت اور ثبوتوں کے حصول میں مصروف ہے۔