آندھراپردیش
اے پی کے سابق وزیر امباٹی رام بابو کو پولیس کی نوٹس
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی ستن پلی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں رام بابو کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تھا، اور اب تازہ طورپر دیہی پولیس اسٹیشن میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر امباٹی رام بابو کو ستن پلی رورل پولیس کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، جگن موہن ریڈی کی رینٹاپالم کے دورہ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے نوٹس کے ذریعہ انھیں 21 جولائی کو تفتیش کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی ستن پلی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں رام بابو کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تھا، اور اب تازہ طورپر دیہی پولیس اسٹیشن میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ان الزامات کی مزید جانچ جاری ہے۔