شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

اتراکھنڈ میں بین مذہبی لیواِن جوڑے کو پولیس پروٹیکشن

اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کی منظوری کے بعد پہلے کیس میں اتراکھنڈ ہائی کورڈ نے ایک لیواِن (غیرشادی شدہ جوڑا) کی درخواست کی یکسوئی کردی۔

دہرادون: اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کی منظوری کے بعد پہلے کیس میں اتراکھنڈ ہائی کورڈ نے ایک لیواِن (غیرشادی شدہ جوڑا) کی درخواست کی یکسوئی کردی۔

متعلقہ خبریں
گائے کا تحفظ، تمام مذاہب اور ملکوں کے مفاد میں: آر ایس ایس

اِس جوڑے نے بین مذہبی تعلق کے باعث اپنے ارکانِ خاندان سے جان کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔ عدالت نے جوڑے کو پولیس پروٹیکشن فراہم کردیا۔

اُس نے دہرادون میں متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ درخواست گزاروں کو چھ ہفتوں کے لئے پروٹیکشن دیا جائے، تاکہ اِس جوڑے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

چھ ہفتوں کے بعد دیکھا جائے گا کہ جوڑے کو کتنا خطرہ لاحق ہے۔ اُس کے بعد پولیس جو بھی ضروری محسوس کرے کارروائی کرے گی۔

اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ کی سخت مخالفت اپوزیشن جماعتوں، مذہبی تنظیموں کی طرف سے شروع سے ہی ہوئی ہے۔

کانگریس زیرقیادت اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کی نجی زندگی تانک جھانک کررہی ہے۔ مذہبی تنظیموں نے اسے ان کے مذہبی رسوم و رواج کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔