قومی

سورج طلوع ہونے سے پہلے پولیس ٹیم ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی، مقصد واضح نہیں

مغربی بنگال پولیس اور کولکاتا پولیس کے ایک بڑے دستے نے ہفتہ کی صبح سویرے ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی کالی گھاٹ واقع رہائش گاہ پر پہنچ کر سیاسی حلقوں میں نئی چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مسٹر بنرجی مختلف معاملات میں جاری تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔

کولکاتا: مغربی بنگال پولیس اور کولکاتا پولیس کے ایک بڑے دستے نے ہفتہ کی صبح سویرے ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی کالی گھاٹ واقع رہائش گاہ پر پہنچ کر سیاسی حلقوں میں نئی چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مسٹر بنرجی مختلف معاملات میں جاری تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم ہفتہ کی صبح تقریباً تین بجے پاتوا پاڑہ واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔ ان کے ساتھ مرکزی فورسز کے جوان بھی موجود تھے، جنہیں گھر کے باہر تعینات رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
کلکتہ ہائی کورٹ اور بی جے پی میں ملی بھگت، عدلیہ پر ابھیشیک بنرجی کا سنگین الزام
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ترمیم: بنگال میں 90 لاکھ سے زیادہ نام حذف،مرشد آباد سرفہرست
مغربی بنگال میں ترنمول قائد پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے کافی دیر تک گھر والوں کو آواز دی اور انتظار کرنے کے بعد انہیں احاطے میں داخل ہونے کی اجازت ملی۔ ذرائع کے مطابق دستے میں شالبونی تھانے کے افسران بھی شامل تھے۔ خاتون پولیس اہلکار بھی پولیس ٹیم کا حصہ تھیں۔

پولیس کس معاملے کے سلسلے میں مسٹر بنرجی کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی، یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے۔ رہائش گاہ کے باہر کئی پولیس گاڑیاں کھڑی رہیں اور افسران چار گھنٹے سے زائد وقت تک احاطے کے اندر موجود رہے۔ صبح سات بجے کے بعد کچھ افسران باہر نکلے اور آپس میں تبادلہ خیال کرنے کے بعد دوبارہ رہائش گاہ کے اندر چلے گئے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب دو دن پہلے ہی مغربی بنگال اسمبلی سے جڑے مبینہ فرضی دستخط کے معاملے میں کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے مسٹر بنرجی سے بھوانی بھون میں ساڑھے پانچ گھنٹے سے زیادہ تک پوچھ گچھ کی تھی۔