آندھراپردیش
آندھرا پردیش میں پولیس کی گاڑی الٹ گئی، کانسٹیبل جاں بحق
جہاں زیر علاج 49 سالہ کانسٹیبل وینکٹ رامنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آندھرا پردیش: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں بریک فیل ہونے کے باعث ایک پولیس گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ حادثہ کونڈاکارکم کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی اشوک کمار، کانسٹیبل وینکٹ رامنا، ناگیندر اور ڈرائیور راجابابو ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سے کونڈاکارکم جا رہے تھے۔
کونڈاکارکم کے قریب اچانک گاڑی کے بریک فیل ہوگئے، جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زیر علاج 49 سالہ کانسٹیبل وینکٹ رامنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔