دہلی

کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرے کے پیشِ نظر دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشنوں پر تالے لگانے کی تیاری؟ پولیس نے بھیجا مکتوب

ولیس کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ڈی ایم آر سی نے ان تمام میٹرو اسٹیشنوں کو آج رات نو بجے سے 10 اکتوبر کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

نئی دہلی :   ووٹرفہرستوں میں دھاندلی کے معاملے پر ہفتے کے روز دارالحکومت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مجوزہ احتجاجی مظاہرے کے پیشِ نظر دہلی میٹرو ریل کے 57 اسٹیشنوں پر جمعہ کی رات سے ہی مسافروں کے داخلے اورباہرجانے پر روک رہے گی۔

سرکاری معلومات کے مطابق، دہلی پولیس نے ان اسٹیشنوں کی ایک فہرست کے ساتھ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کو ان اسٹیشنوں کو آج رات نو بجے سے اگلے دن تک مسافروں کے داخلے اورباہرجانے کے لیے بند رکھنے کی درخواست کی تھی۔ دہلی پولیس کے جوائنٹ پولیس کمشنر (ٹرانسپورٹ رینج) نے ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کمار کو لکھے گئے مکتوب میں ان اسٹیشنوں سے گزرنے والی میٹرو ٹرینوں کے پھیرے کم کرنے اور ان کے داخلی اور خارجی گیٹ بند رکھنے پر غور کرنے کے لیے کہا تھا۔

پولیس کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ڈی ایم آر سی نے ان تمام میٹرو اسٹیشنوں کو آج رات نو بجے سے 10 اکتوبر کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے اس کا اعلان ‘ایکس’ پر کرتے ہوئے لکھا ہے، "سکیورٹی وجوہات کی بناء پر درج ذیل میٹرو اسٹیشن داخل ہونے اورباہرجانے کےلیئے 9 اکتوبر کی رات نو بجے سے لے کر 10 اکتوبر کو اگلے حکم تک بند رہیں گے۔” اپنی پوسٹ میں اس نے یہ معلومات بھی دی ہے کہ نئی دہلی میٹرو اسٹیشن کو چھوڑ کر دیگر تمام متعلقہ میٹرو اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت دستیاب رہے گی۔

بند رہنے والے میٹرو اسٹیشن درج ذیل ہیں: اندر لوک، شاہدرہ، رٹھالا، روہنی، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہسپتال، کنہیا نگر، نیتا جی سبھاش پلیس، سیلم پور، ویلکم، گرو تیغ بہادر نگر، آزاد پور، آدرش نگر، جہانگیر پوری، حیدر پور بادلی موڑ، وشو ودیالیہ (یونیورسٹی)، ودھان سبھا، سول لائنز، کشمیری گیٹ، پٹیل چوک، سنٹرل سکریٹریٹ، لوک کلیان مارگ، چاوڑی بازار، راجیو چوک، نئی دہلی، سیوا تیرتھ، دہلی ہاٹ – آئی این اے، حوض خاص، جور باغ، ارجن گڑھ، رام کرشن آشرم مارگ، جھنڈے والان، سپریم کورٹ، اندر پرستھ، منڈی ہاؤس، بارہ کھمبا روڈ، قرول باغ، راجندر پلیس، جامع مسجد، جن پتھ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، خان مارکیٹ، جنگ پورہ، لاجپت نگر، آشرم، سرائے کالے خاں – نظام الدین، مجلس پارک، شالیمار باغ، موج پور-بابر پور، جعفر آباد، یمنا وہار، کھجوری خاص، کالندی کنج، جسولا وہار شاہین باغ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، اوکھلا وہار اور شیواجی اسٹیڈیم۔