تلنگانہ

سیاسی جماعتوں کا اجلاس۔بی آرایس کو الیکشن کمیشن کی دعوت

پارٹی کے کارگزار صدر اور رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ وفد کی قیادت کریں گے۔ اس وفد میں بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے آر سریش ریڈی، ڈپٹی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن ودیراجو روی چندرا، سابق ارکان پارلیمنٹ بی ونود کمار، بلکا سمن اور سینئر رہنما آر ایس پروین کمار شامل ہیں۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے وفد کو 5 اگست کو نئی دہلی میں واقع نرواچن سدن میں سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ اجلاس سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

پارٹی کے کارگزار صدر اور رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ وفد کی قیادت کریں گے۔ اس وفد میں بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے آر سریش ریڈی، ڈپٹی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن ودیراجو روی چندرا، سابق ارکان پارلیمنٹ بی ونود کمار، بلکا سمن اور سینئر رہنما آر ایس پروین کمار شامل ہیں۔

ای سی آئی کے سکریٹری اشونی کمار موہل نے اس ضمن میں ایک باضابطہ مکتوب جاری کیا، جس کی کاپی چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کے ذریعہ بی آر ایس صدر کو بھی روانہ کی گئی۔

اجلاس میں انتخابی اصلاحات، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی زیر التواء نمائندگیاں، مثالی ضابطہ اخلاق اور دیگر انتخابی طریقہ کار پر تفصیلی غور و خوض کیے جانے کا امکان ہے۔