ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہو رہی ہے: ٹرمپ
ٹرمپ نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر لکھا، ''سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔
واشنگٹن: امریکہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت دیکھ رہا ہے، تاہم وہ حملے کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ یہ بات امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہی۔
ٹرمپ نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا، ”سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔
اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا! اگر مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو امریکہ پوری طرح تیار ہے اور کارروائی کے لیے فوری طور پر آگے بڑھ سکتا ہے۔
تاہم، فی الحال ایسا ہونے کا امکان کافی کم دکھائی دیتا ہے۔ اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ ایران کے خطرات اور دھمکیوں سے محفوظ ہیں۔ ہم اس تنازع کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت دیکھ رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امریکہ کے مفادات ہر حال میں محفوظ رہیں۔”
اس سے پہلے دن میں ٹرمپ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ امریکہ ایران پر حملے کرنے کے لیے ”جب بھی چاہے، فوری طور پر تیار ہے۔”
امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کوایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے حملے شروع کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے بھی جوابی حملے کیے تھے۔ اگرچہ فی الحال اس تنازع میں جنگی کارروائیاں رکی ہوئی ہیں، لیکن معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے اور دوبارہ لڑائی شروع ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔