پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
ضلعی عہدیدار نے ضلع محبوب نگر کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں زیر تعلیم اقلیتی طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کالجوں کے ذریعہ آن لائن پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔
محبوب نگر: ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، ضلع محبوب نگر محترمہ آر۔ اِندرا نے اطلاع دی ہے کہ تعلیمی سال 2025-2026 سے متعلق پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (فریش اور رینیول) کی درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کی ہدایات اور حکومت تلنگانہ کے شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق، پہلے مقررہ آخری تاریخ 31 دسمبر کو بڑھا کر اب 31 مارچ 2026 کر دیا گیا ہے۔ اس توسیع کا مقصد پوسٹ میٹرک تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ کے لیے درخواست داخل کرنے کا مزید موقع اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
ضلعی عہدیدار نے ضلع محبوب نگر کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں زیر تعلیم اقلیتی طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کالجوں کے ذریعہ آن لائن پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔
محترمہ آر۔ اِندرا نے ضلع کے تمام کالجوں کے پرنسپل صاحبان اور یونیورسٹی ذمہ داران سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو اس سلسلے میں بروقت مطلع کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طلبہ ای پاس ویب سائٹ
http://telanganaepass.cgg.gov.in
کے ذریعہ آن لائن اسکالرشپ (Fresh، Renewal) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس زرین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے دفترِ ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود، کمرہ نمبر 205، انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسس کامپلیکس (کلکٹریٹ) محبوب نگر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔