تلنگانہ

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع

انھوں نے کہا کہ کمشنر، محکمہ اقلیتی بہبود کی ہدایت اور شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 31 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر کے ضلعی عہدیدار جی۔ شنکرا چاری نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتِ تلنگانہ نے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (Post Matric Scholarship) کے فریش اور رینیول درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
شادی کی عمر سے متعلق بل پر جائزہ کمیٹی کی میعاد میں 4 ماہ توسیع
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

انھوں نے کہا کہ کمشنر، محکمہ اقلیتی بہبود کی ہدایت اور شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 31 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد پوسٹ میٹرک سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ کے اندراج کے لیے مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔
ضلعی عہدیدار نے محبوب نگر کے تمام سرکاری و نجی کالجوں کے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے متعلقہ کالجوں کے ذریعے اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کریں۔

انہوں نے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پرنسپلس سے بھی خواہش کی کہ وہ اپنے اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کو اس توسیع سے مطلع کریں تاکہ کوئی بھی طالب علم موقع سے محروم نہ رہے۔

طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی Fresh یا Renewal درخواستیں ای پاس ویب سائٹ
👉 http://telanganaepass.cgg.gov.in
کے ذریعے آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

جی۔ شنکرا چاری نے یہ بھی وضاحت کی کہ جن طلبہ کے داخلوں کی کونسلنگ کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے، وہ بھی اپنا ڈیٹا ای-پاس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں تاکہ ان کی درخواست بروقت منظور ہو سکے۔

انہوں نے آخر میں طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل روشن بنائیں۔
مزید معلومات کے لیے طلبہ کمرہ نمبر 205، انٹی گریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس (کلکٹریٹ)، محبوب نگر میں واقع دفترِ اقلیتی بہبود سے رجوع کر سکتے ہیں۔