حیدرآباد
ٹرینڈنگ

پوسٹر: گوا کی طرح تلنگانہ کو مالی امداد ملے گی؟ امیت شاہ سے سوال

کیا امیت شاہ تلنگانہ کیلئے بھی گوا کے طرز پر مالی مدد کا اعلان کریں گے۔اس سوال پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے اور یہ بیانر سوشل نٹ ورکنگ سائٹس پر وائرل ہوتا جارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پوسٹر وار چل پڑا ہے۔ آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ حیدرآباد آرہے ہیں۔ وہ 17 ستمبر کو سابق ریاست حیدرآباد کے وفاق ہند میں الحاق کے سلسلہ میں بی جے پی کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد میں منعقد شدنی جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع

 ان کی شرکت کے تناظر میں چند نامعلوم افراد نے پریڈ گراؤنڈپر پوسٹر آویزاں کرتے ہوئے امیت شاہ سے سوال کیا کہ مرکزی حکومت نے گوا کے وفاق ہند میں الحاق کے60 سال کی تکمیل پر 300کروڑ روپے کی گرانٹ یا مدد دینے کا اعلان کیا تھا، پھر کیا تلنگانہ کو بھی ایسا تحفہ دیا جائے گا؟

 اب تک مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو صفر مالی مدد دی گئی ہے۔ کیا امیت شاہ تلنگانہ کیلئے بھی گوا کے طرز پر مالی مدد کا اعلان کریں گے۔اس سوال پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے اور یہ بیانر سوشل نٹ ورکنگ سائٹس پر وائرل ہوتا جارہا ہے۔