تلنگانہ

ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس

کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج حلقہ اسمبلی ملگ کا دورہ کیا ان کے دورہ ملگ کے خلاف مقامی عوام نے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج حلقہ اسمبلی ملگ کا دورہ کیا ان کے دورہ ملگ کے خلاف مقامی عوام نے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل کے احیاء کو اولین ترجیح: ریونت ریڈی
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

ملگ میں راہول گاندھی کی آمد پر احتجاج کرتے ہوئے پوسٹرس لگائے گئے۔ راہو ل گاندھی کی تصویر کے پوسٹرس چسپاں کیے گئے جس میں ان سے سوال کیا گیاکہ انہوں نے کبھی پارلیمنٹ میں ٹرائبل یونیورسٹی کے بارے میں بات کیوں نہیں کی،

کبھی مرکز سے رامپا مندر ڈیولپمنٹ فنڈز کے بارے میں سوال نہیں پوچھا، کبھی پارلیمنٹ میں اس کا ذکر تک نہیں کیا، کبھی میدارام، سمکا سرلمما جاترا کو قومی درجہ دینے کے لئے بات نہیں کی۔

اب جب انتخابات آرہے ہیں، وہ ووٹ مانگنے دوڑے دوڑے آر ہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ عوام نے یہ پوسٹر اس لیے لگائے ہیں کیونکہ وہ کانگریس پارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

اس دوران، پوسٹرز کو دیکھنے کے بعد عوام میں مباحث جاری ہیں کہ راہو ل گاندھی اور کانگریس پارٹی جیسے مفادپرست پارتی اور قائد کی کیا تلنگانہ کو ضرورت ہے۔