شمالی بھارت

تیجسوی کی سالگرہ پر یوگی آدتیہ ناتھ کے نعرہ کے خلاف پوسٹرس

چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے نعرہ ”بٹوگے تو کٹوگے“ نے ملک میں سیاسی بحث چھیڑدی ہے۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے نعرہ ”بٹوگے تو کٹوگے“ نے ملک میں سیاسی بحث چھیڑدی ہے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
200 یونٹ مفت برقی دی جائے گی : تیجسوی

بی جے پی کے بیان کے جواب میں آر جے ڈی نے اپنے نعرے اور پوسٹرس جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے بیانیہ کو چیلنج کیا ہے۔ 9 نومبر کو تیجسوی یادو کی 35 ویں سالگرہ پر پوسٹرس جاری کئے گئے۔

پارٹی کے پٹنہ دفتر کے باہر پوسٹرس میں تیجسوی یادو کی قیادت میں یگانگت اور اجتماعی مستقبل پر زور دیا گیا۔

ایک پوسٹر میں لکھا گیا جڑے کے با‘ جیت کے با‘ 2025 میں نیوکتی میان تیجسوی کے مکھیہ منتری بنادے کے با“ لکھا ہے۔ ایک اور پوسٹر میں لکھا گیا ”ہم تو اے ٹو زیڈ ہیں‘نہ کٹیں گے‘ نہ بٹیں گے‘ ہم تو تیجسوی کے ساتھ جڑیں گے“۔