حیدرآباد
ٹرینڈنگ
مودی کے دورہ تلنگانہ کیخلاف حیدرآباد میں پوسٹرس
ان پوسٹرس پر تلنگانہ کے مختلف پراجکٹس کو قومی درجہ دینے میں کی گئی ناانصافی پر بھی کئی سوالات کئے گئے ہیں۔حیدرآباد کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی کے دورہ تلنگانہ کے خلاف ریاستی دارالحکومت میں مختلف پوسٹرس اورفلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔مودی آج محبوب نگر ضلع کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ان پوسٹروں میں لکھا گیا ہے کہ مودی کو محبوب نگر اور تلنگانہ کا دورہ کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔
ان پوسٹرس پر تلنگانہ کے مختلف پراجکٹس کو قومی درجہ دینے میں کی گئی ناانصافی پر بھی کئی سوالات کئے گئے ہیں۔حیدرآباد کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ۔
ان پوسٹرس میں کہاگیا ہے کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں پولاورم پروجیکٹ اور کرناٹک میں اپر بھدرا پراجکٹ کو قومی درجہ دیا گیا ہے۔ان فلکسی بورڈس میں کہاگیا ہے کہ تلنگانہ میں پالامورو پراجکٹ کوقومی پراجکٹ کا درجہ نہیں دیا گیا تھا۔