انٹرٹینمنٹ
موسیقار اے آر رحمان اور فلمسازوں کو 2 کروڑ روپئے جمع کرانے کی ہدایت
دہلی ہائیکورٹ نے مشہور موسیقار اے آر رحمن اور فلم ”پونین سیلون 2“ بنانے والوں کو عدالت میں دو کروڑ روپئے جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی)دہلی ہائیکورٹ نے مشہور موسیقار اے آر رحمن اور فلم ”پونین سیلون 2“ بنانے والوں کو عدالت میں دو کروڑ روپئے جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔
جونیر ڈاگر برادرس کی فلم ”شیو استوتی“ کے کاپی رائٹ تنازعہ کی وجہ سے یہ ہدایت دی گئی ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ نے 25 اپریل کو جاری کردہ حکمنامہ میں کہاکہ اے آر رحمان کا نغمہ ”ویرا راجا ویرا“ نہ صرف شیوا استوتی کے نغموں سے متاثر ہے بلکہ اس کے بول‘موسیقی وغیرہ بھی ملتے جلتے ہیں۔
جج نے کہاکہ بھگوان شیوا کو موسیقی ریز خراج عقیدت پیش کرنے اصل کمپوزرس کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔