حیدرآباد

بی جے پی لیڈر سنتوش کے لاپتہ ہونے کے حیدرآباد میں پوسٹرس

اس کو پکڑنے والوں کے لیے 15 لاکھ روپے کا انعام۔ شہر ی ان پوسٹرس کو کافی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ان پوسٹرس میں بی آرایس ایم ایل سی کویتا اور سنتوش کے تعلق سے رویہ کو واضح کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر پوسٹرس لگائے گئے ہیں جس میں کہاگیا ہے کہ بی جے پی لیڈربی ایل سنتوش لاپتہ ہیں۔ان پوسٹرز میں تلگو زبان میں لکھاگیا ہے کہ ایم ایل اے کی خریداری کا ماسٹرمائنڈ نظر نہیں آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
ایم آئی ایم کے 7 حلقوں پر بی جے پی کی نظر
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ

اس کو پکڑنے والوں کے لیے 15 لاکھ روپے کا انعام۔ شہر ی ان پوسٹرس کو کافی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ان پوسٹرس میں بی آرایس ایم ایل سی کویتا اور سنتوش کے تعلق سے رویہ کو واضح کیاگیا ہے۔

اس میں کہاگیا کہ کویتا، مرکزی ایجنسی کے سامنے حاضرہورہی ہیں جبکہ سنتوش، دو مرتبہ نوٹس بھیجے جانے کے باوجود ارکان اسمبلی کی خریداری کے معاملہ میں تشکیل دی گئی خصوصی جانچ ٹیم کے سامنے حاضر ہونے سے قاصررہے۔اس نوٹسوں پر روک لگانے کیلئے وہ عدالت سے بھی رجوع ہوئے۔