تعلیم و روزگار

گروپ II امتحانات ملتوی

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II امتحان کے التوا کا اعلان کیا۔ یہ امتحان شیڈول کے مطابق 7 اور 8/اگست کو منعقد ہونے والے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II امتحان کے التوا کا اعلان کیا۔ یہ امتحان شیڈول کے مطابق 7 اور 8/اگست کو منعقد ہونے والے تھے۔

متعلقہ خبریں
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
محکمہ بہبود خواتین و اطفال میں تقررات کا امتحان منسوخ

گروپ II امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کافی غور و خوض کے بعد کیا گیا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری ڈاکٹر ای نوین نکولس نے کہا کہ ملتویہ امتحان دسمبر میں منعقد کئے جائیں گے۔

امتحان کی تواریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ قبل ازیں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے کہا تھا کہ حکومت، گروپ II امتحان ملتوی کرنے پر غور کررہی ہے۔

سکریٹریٹ میں امتحانی امیدواروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت گروپ II امتحانات ملتوی کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔