دہلی

ملک میں کووِڈ کی نئی شکل کے 76 نمونے پائے گئے

ایمس کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے جو نیشنل کووِڈ ٹاسک فورس کے سربراہ تھے‘ کہا کہ کووِڈ کیسس میں اضافہ XBB.1.16 ویرینٹ کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ انفلوئنزا کیسس H3N2 کی وجہ سے بڑھے ہیں۔

نئی دہلی: آئی این ایس اے سی او جی اعدادوشمار کے بموجب کووِڈ 19 کے XBB.1.16  ویرینٹ کے جملہ 76نمونے پائے گئے ہیں جو ملک میں کووِڈ کیسس کے حالیہ اضافہ کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
مرکز کی ریاستوں کو کووڈ کے بڑھتے معاملات پر محتاط رہنے کی ہدایت
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

 کرناٹک میں 30‘ مہاراشٹرا 29‘ پڈوچیری میں 7‘ دہلی میں 5‘ تلنگانہ میں 2‘ گجرات میں ایک‘ ہماچل پردیش میں ایک اور اوڈیشہ میں ایک ویرینٹ کیسس کی اطلاع ہے۔

 یہ ویرینٹ پہلی مرتبہ جنوری میں پایا گیا تھا۔ ایمس کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے جو نیشنل کووِڈ ٹاسک فورس کے سربراہ تھے‘ کہا کہ کووِڈ کیسس میں اضافہ XBB.1.16 ویرینٹ کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ انفلوئنزا کیسس H3N2  کی وجہ سے بڑھے ہیں۔