ایشیاء

چین میں طاقتور زلزلہ‘ 95 ہلاک

یہ تبت کا ایک مقدس شہر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں پنچم لامہ کا قیام ہے جو تبتی بدھ مت کی روحانی اتھاریٹی سمجھے جاتے ہیں۔ دلائی لامہ کے بعد وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بیجنگ: تبت کے ایک مقدس شہر کے قریب منگل کے دن 6.8 شدت کے زلزلہ میں کم ازکم 95  افراد ہلاک اور دیگر 130 زخمی ہوگئے۔ پڑوسی ملک نیپال میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ریجنل ڈیزاسٹر ریلیف ہیڈکوارٹرس کے بموجب چین کے شیگاز تبت آٹونامس ریجن میں منگل کی صبح 9:05 بجے (بیجنگ کے وقت کے مطابق) زلزلہ آیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

امریکی جیالوجیکل سروس نے تاہم زلزلہ کی شدت 7.1 بتائی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے تک کم ازکم 95 ہلاکتوں کی توثیق ہوئی۔ زخمیوں کی تعداد 130 بتائی جاتی ہے۔

 صدر چین شی جنپنگ نے بچاؤ اور راحت کاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کی پوری کوشش کی جائے۔ چین میں لیول 2  ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔ 22 ہزار ڈیزاسٹر ریلیف اشیاء بشمول کاٹن ٹینٹ‘ کاٹن کوٹ اور فولڈنگ بیڈ وغیرہ متاثرہ علاقہ میں بھیج دی گئیں۔

 1500 مقامی فائر فائٹرس اور ریسکیو ورکرس کو بھی بھیجا گیا۔ شیگاز‘ ہندوستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ تبت کا ایک مقدس شہر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں پنچم لامہ کا قیام ہے جو تبتی بدھ مت کی روحانی اتھاریٹی سمجھے جاتے ہیں۔ دلائی لامہ کے بعد وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جس ڈنگری کاؤنٹی میں زلزلہ آیا اس کی آبادی 61 ہزار ہے۔ چین‘ تبت کو شیزانگ کہتا ہے جو ہمالیائی علاقہ کا حصہ ہے۔ سطح مرتفع تبت میں شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہاں ٹیکٹانک یوریشین اور ہندوستانی پلیٹس آپس میں ملتی ہیں۔