پرجاوانی پروگرام تشفی بخش طور پر جاری:پونم پربھاکر
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت سے آٹو ڈرائیورس پریشان ہیں چونکہ آٹو ڈرائیورس اپنے بھائی ہیں ہم ان کے ساتھ بھی ضرور انصاف کریں گے۔ ان کے لئے حکومت ضرور فیصلہ لے گی۔
حیدرآباد: وزیر بی سی ویلفیر و ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ پرجا بھون میں پرجا وانی پروگرام بہترین انداز میں جاری ہے۔ آج پرجاوانی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ19 دسمبر کو ایک ہی دن میں 5126 درخواستیں وصول ہوئی ہے۔
درخواستوں کا بڑا حصہ ذاتی مکان سے محروم افراد نے داخل کیا۔ بے روزگار افراد بھی بڑی تعداد میں اپنے پریشانیاں بتانے آگے آرہے ہیں۔ پونم پربھا کرنے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کا یقینی طور پر حل دریافت کرتے ہوئے پریشان حال عوام کو راحت پہنچائے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت سے آٹو ڈرائیورس پریشان ہیں چونکہ آٹو ڈرائیورس اپنے بھائی ہیں ہم ان کے ساتھ بھی ضرور انصاف کریں گے۔ ان کے لئے حکومت ضرور فیصلہ لے گی۔
اُس وقت تک آٹو ڈرائیورس کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کو پرجا بھون میں تبدیل کرتے ہوئے روزانہ عوام سے ان کو درپیش مسائل پر نمائندگیاں وصول کی جارہی ہے۔