جموں و کشمیر

جامع مسجد سری نگر میں مسلسل پانچویں جمعہ کو نماز کی اجازت نہیں

سری نگر کی جامع مسجد میں مسلسل پانچویں جمعہ کو نماز کے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کے خلاف احتجاج کا اندیشہ تھا۔

سری نگر: سری نگر کی جامع مسجد میں مسلسل پانچویں جمعہ کو نماز کے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کے خلاف احتجاج کا اندیشہ تھا۔

متعلقہ خبریں
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
جامع مسجد سری نگر میں میر واعظ کے والد نسبتی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کو روک دیا گیا
میرواعظ کو 5 ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن

سری نگر کے نوہٹہ علاقہ میں واقع قدیم مسجد مقفل رہی اور نظم وضبط کی برقراری کے لئے اس کے اطراف و اکناف سیکوریٹی عملہ کو تعینات کیا گیا تھا۔

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کے اندیشہ کے تحت گزشتہ 4 جمعوں سے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے تاکہ نظم وضبط برقرار رکھا جاسکے۔