دہلی
پیسہ کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے؟
مالی سال 2023-24کے لیے پیش کیے گئے 45.03 لاکھ کروڑ روپے کے عام بجٹ میں روپیہ کہاں سے آیا اور کہاں گیا۔ایک روپے میں کس چیز سے کتنی رقم آئی اور کس چیز میں کتنی رقم خرچ ہوئی اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
نئی دہلی: مالی سال 2023-24کے لیے پیش کیے گئے 45.03 لاکھ کروڑ روپے کے عام بجٹ میں روپیہ کہاں سے آیا اور کہاں گیا۔ایک روپے میں کس چیز سے کتنی رقم آئی اور کس چیز میں کتنی رقم خرچ ہوئی اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
100 پیسے میں کمپنی ٹیکس سے 15 پیسے
انکم ٹیکس سے 15 پیسے کسٹم سے 4 پیسے
سنٹرل اکسائز ڈیوٹی سے 7 پیسے
سامان اور خدمات ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں سے 17 پیسے‘غیر ٹیکس کی رسیدیں 6 پیسے
غیر قرض دار سرمایہ کی رسیدیں 2 پیسے اور قرض و دیگر واجبات 34 پیسے
اسی طرح 100 پیسے میں سے اخراجات
سنٹرل سیکٹرا سکیم 17 پیسے‘سود کی ادائیگی 20 پیسے
دفاع 8 پیسے‘سبسڈی 7 پیسے
فنانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق ٹرانسفر اور دیگر واجبات 9 پیسے
ریاستوں کا ٹیکس اور ڈیوٹیز میں حصہ داری 18 پیسے‘پنشن چار پیسے
دیگر اخراجات 8 پیسے‘مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں میں 9 پیسے شامل ہیں۔