تلنگانہ

تلنگانہ میں زراعت، صنعت، آئی ٹی اور آبکاری کی پالیسیوں کی تیاری: وزیراعلی

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں زراعت، صنعت، آئی ٹی اور آبکاری کی پالیسیاں تیار کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں زراعت، صنعت، آئی ٹی اور آبکاری کی پالیسیاں تیار کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

قانون ساز اسمبلی میں فائنانس ایکٹ بل پر بحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہم حیدرآباد شہر میں عالمی معیار کی ادویات دستیاب کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس لیڈرتارک راما راو انہیں دیے گئے وقت کا استعمال اسمبلی کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ پچھلی حکومت کے دوران ناقص حکمرانی کے تجربے کے بعد ہی عوام نے انہیں اقتدار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بتکماں ساڑیوں کی تقسیم میں بدعنوانی ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایم ایم ٹی ایس کو ایئرپورٹ تک جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ اس کے پیچھے ذاتی مفادات ہیں اور مصنوعی ذہانت کو زراعت سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔