حیدرآباد

حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کی تیاریاں تیزی سے جاری

حیدرآباد کے نامپلی نمائش میدان میں یکم جنوری سے شروع ہونے والی کل ہند صنعتی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 45 دنوں پر مشتمل اس سالانہ میلے کا آغاز 1938 میں پبلک گارڈن سے ہوا تھا۔ اس کا اصل نام نمائش مصنوعاتِ ملکی تھا ۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نامپلی نمائش میدان میں یکم جنوری سے شروع ہونے والی کل ہند صنعتی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 45 دنوں پر مشتمل اس سالانہ میلے کا آغاز 1938 میں پبلک گارڈن سے ہوا تھا۔ اس کا اصل نام نمائش مصنوعاتِ ملکی تھا ۔

اس نمائش میں راجستھان، اتر پردیش، بہار، ہریانہ، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں کے تاجر شرکت کرتے ہیں۔ یہاں ہینڈ لوم، کھانے پینے کی اشیائ، الیکٹرانکس، خشک میوہ جات اور دیگر مختلف قسم کے سامان فروخت کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
مچھلی میں دوا کی تقسیم۔قطار میں ٹہرے ایک شخص کی موت
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

نمائش میں بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لئے جھولوں کا ایک الگ سیکشن بھی مختص کیا گیا ہے۔ میلے کے آغاز میں اب صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر سے آئے ہوئے تاجر نمائش گرا¶نڈ میں اپنے اسٹالس کی تیاری اور سجاوٹ میں مصروف ہیں۔