تلنگانہ

پانچویں شادی کی تیاری ،تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں ایک ہیڈ کانسٹبل کی کرتوتیں بے نقاب

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وہ ایک اور نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کی تیاری کر رہا تھا اور متاثرہ لڑکی نے چائلڈ لائن حکام سے شکایت کر دی۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم ماضی میں ریت کے غیر قانونی کاروبار میں بھی سرگرم تھا، اور تقریباً تین ماہ قبل ہی اس کا تبادلہ نڈی گوڑم پولیس اسٹیشن میں کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں ایک ہیڈ کانسٹبل کی کرتوتیں بے نقاب ہو گئیں، جو ’’ہمیشہ کا دولہا‘‘ بن کر اب تک چار شادیاں کر چکا تھا اور پانچویں شادی کی تیاری میں تھا۔

متعلقہ خبریں
کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع

اطلاعات کے مطابق، نڈی گوڑم پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹبل کرشنم راجو نے ماضی میں تین خواتین کے علاوہ ایک نابالغ لڑکی سے بھی شادی کی تھی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وہ ایک اور نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کی تیاری کر رہا تھا اور متاثرہ لڑکی نے چائلڈ لائن حکام سے شکایت کر دی۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم ماضی میں ریت کے غیر قانونی کاروبار میں بھی سرگرم تھا، اور تقریباً تین ماہ قبل ہی اس کا تبادلہ نڈی گوڑم پولیس اسٹیشن میں کیا گیا تھا۔

ضلع کے ایس پی نرسمہا نے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کانسٹبل کرشنم راجو کے خلاف فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔