امریکہ و کینیڈا

کیلیفورنیا میں چین کے سالِ نو کی ڈانس پارٹی پر فائرنگ‘ 10 افراد ہلاک

مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر ڈانس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہوگیا جس کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی۔

مونٹیری پارک۔(امریکہ): لاس اینجلس کے مشرق کے ایک شہر میں ہفتہ کے دن دیرگئے اجتماعی فائرنگ میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ لونارنیوائیرسلیبریشن میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
سالِ نو کی آمد اور زندگی کی قدر و اہمیت
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے سارجنٹ باب بیس نے کہا کہ شوٹنگ کی اطلاع کل رات 10:22 بجے ملی۔ یہ مونٹیری پارک کے گاروے ایونیو میں ہوئی۔ گولیاں چلانے والا مرد ہے۔ عہدیداروں نے واقعہ کے کئی گھنٹوں تک بھی کوئی جانکاری نہیں دی۔ مونٹیری پارک 60ہزار کی آبادی والا شہر ہے۔یہاں زیادہ تر ایشیائی آباد ہیں۔

یہ شہر لاس اینجلس سے تقریباً16کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ جنوبی کوریا میں منائے جانے والے قمری سال نو فیسٹول کا یہ پہلا دن تھا۔ یہ فیسٹول دو دن منایاجاتا ہے۔فائرنگ میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مونٹیری پارک میں پیش آیا جہاں چین کے نئے قمری سال کیآغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شریک تھے۔

مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر ڈانس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہوگیا جس کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی۔ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تاحال پولیس قاتل کو گرفتار میں کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ قتل کے محرک کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد چین کے نئے قمری سال کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔خیال رہے کہ چینی کیلنڈر کاآغاز 21 دسمبر کے بعد اْس دن سے شروع ہوتا ہے جب دوسرا نیا چاند طلوع ہوتا ہے اور یہ عمومی طور پر 21 جنوری سے 20 فروری کے درمیان آتا ہے۔چین کے عوام اس دن کو جشنِ بہار کے نام سے پکارتی ہے اور دنیا بھر میں آباد چینی یہ دن مناتے ہیں۔

نت نئے پکوان، ملبوسات، موسیقی، رقص اور رشتے داروں سے ملاقاتیں، اس دن کا خاصہ ہیں۔ ابھی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے مگر پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس علاقہ میں واقع Calm ہاؤس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالکSeung Won Choiنے بتایا کہ 3 افراد ریسٹورنٹ تیزی سے داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کی ہدایت کی۔ان افراد نے بتایا کہ اس علاقہ میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی۔

Seung Won Choi  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقہ کے ایک ڈانس کلب میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد پیش آیا۔خیال رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوار کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا میں پوسٹ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اور امدادی سروسز کے ورکرز اس علاقے میں متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔زخمی افراد کو متعدد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔