جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں اسمبلی کمپلیکس کو آراستہ کرنے کی تیاریاں

جموں و کشمیر میں جاریہ سال کے اواخر میں منعقد شدنی اسمبلی الیکشن سے قبل مرکزی زیرانتظام علاقہ کی انتظامیہ سری نگر اور جموں میں اسمبلی کمپلیکس تیار کررہی ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں جاریہ سال کے اواخر میں منعقد شدنی اسمبلی الیکشن سے قبل مرکزی زیرانتظام علاقہ کی انتظامیہ سری نگر اور جموں میں اسمبلی کمپلیکس تیار کررہی ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے

چیف سکریٹری جموں و کشمیر اتل ڈولو کی صدارت میں ہفتہ کے دن منعقدہ میٹنگ میں سری نگر اور جموں میں قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کو آراستہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔

چیف سکریٹری نے متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ تزئین نو کے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ساؤنڈ سسٹم، انٹرنٹ کنکٹیویٹی، فائرسیفٹی، لفٹ جیسی سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دی جائے۔ یہ کام جلد سے جلد مکمل کرلئے جائیں۔

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائد اپوزیشن کے چیمبرس کی تزئین نو کے بھی اقدامات کئے جانے چاہئے۔ اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں اور قیامگاہوں پر بھی توجہ دی جائے۔

دونوں شہروں میں ارکانِ اسمبلی کے ہاسٹلس کی مرمت کرائی جائے۔ یہ سارے کام الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے پہلے مکمل کرلئے جائیں۔