حیدرآباد

ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک کی نگرانی میں نو منتخب ایم ایل ایز کو بنگلورو روانہ کرنے کی تیاری

تلنگانہ کانگریس نے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن قبل پارٹی کے امکانی نو امیدواروں کی خریدو فروخت اور انحراف سے روکنے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس نے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن قبل پارٹی کے امکانی نو امیدواروں کی خریدو فروخت اور انحراف سے روکنے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ

اس سلسلہ میں کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار جو انحراف کو روکنے کیلئے نو منتخب امیدواروں کے کیمپ منعقد کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی کے شیو کمار آج رات بنگلور سے دیگر وزراء کے ساتھ حیدرآباد پہنچ جائیں گے اور ہوٹل تاج کرشنا میں قیام کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ کانگریس پارٹی نے تمام امیدواروں کو آج رات ہوٹل تاج کرشنا پہنچ کر ڈی کے شیو کمار سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کل نتائج کے اعلان کے بعد ڈی کے شیو کمار، تلنگانہ کانگریس کے نو منتخب امیدواروں کو لے کر خصوصی پروازوں سے بنگلورو روانہ ہوجائیں گے۔جہاں یہ امیدوار، حکومت کی تشکیل تک بنگلور میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ2018 کے انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس کے12 ارکان اسمبلی پارٹی سے انحراف کرتے ہوئے بی آر ایس میں شامل ہوگئے تھے۔ اس دوران بتایا گیا ہے کہ کے سی آر نے کانگریس کے بعض امیدواروں سے ربط پیدا کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں پارٹی سے انحراف کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

اس لئے کانگریس نے پچھلے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قبل از وقت پارٹی ارکان کی انحراف پسندی کو روکنے کی تیاریاں کرچکی ہے۔ اب جبکہ ووٹوں کی گنتی کو 13گھنٹہ باقی رہ گئے ہیں کل صبح گنتی کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی نتائج کا رجحان سامنے آجائے گا۔

اس دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں نتائج سے متعلق شدید تجسس پایا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی بھی پارٹی کے تمام امیدوار سے آج ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ نتیجہ کے اعلان تک چوکسی اختیار کریں۔آئی اے این ایس کے مطابق کل ہند کانگریس نے ریاست کے تمام49 مراکز رائے شماری میں خصوصی مبصرین کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتہ کے روز چیف الیکٹورل آفیسر و کاس راج کے ساتھ بات چیت کے دوران تلنگانہ پردیش کانگریس قائدین نے سی ای او سے خواہش کی کہ تمام ریٹرننگ آفیسرس کو امیدوارو ں کے چیف الیکشن ایجنٹس کو الیکشن سرٹیفکیٹ حوالہ کرنے کی ہدایت دیں۔

سابق صدر ٹی پی سی سی اتم کمار ریڈی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ کامیاب امیدوار کی جانب سے اس کے چیف الیکشن ایجنٹ کو کامیابی کی سند حاصل کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ انچارج پردیش کانگریس مانک راؤ ٹھاکرے نے پارٹی قائدین اور انتخابی میدان میں موجود پارٹی امیدواروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔

a3w
a3w