تلنگانہ

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف

مقامی افراد کے مطابق یہ تیندواگذشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے اب تک تین مرتبہ گاؤں میں نظر آیا اور اس کی نقل و حرکت کی ویڈیوز سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

ضلع کے دومالا پینٹ گاؤں میں عوام اس جنگلی جانور کی موجودگی سے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں اور ان میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تقریباً 11 بجے شب تیندوا گھروں کے درمیان سے گزرتا ہوا دیکھا گیا، جس سے مقامی افراد میں فکر مندی دیکھی گئی جنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس کو پکڑنے کے اقدامات کریں۔

مقامی افراد کے مطابق یہ تیندواگذشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے اب تک تین مرتبہ گاؤں میں نظر آیا اور اس کی نقل و حرکت کی ویڈیوز سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی ہیں۔

حیرت انگیز طور پر یہ تیندواسابق نائب سرپنچ پرساد کے گھر کے سامنے تین مرتبہ دیکھا گیا۔دومالا پینٹ کے عوام رات کے وقت خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مقامی افراد نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ایک پنجرہ نصب کر کے اس کو قابو میں لایا جائے تاکہ گاؤں میں سکون بحال ہو سکے۔