صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ادیان اتسو کا افتتاح کیا
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ادیان اتسو 2023کا افتتاح کیا۔جس کے ساتھ راشٹرپتی بھون کے باغات کی کشادگی عمل میں آئے گی۔جس میں نئے نام دئے گئے امرت ادیان بھی شامل ہے۔منگل سے یہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ادیان اتسو 2023کا افتتاح کیا۔جس کے ساتھ راشٹرپتی بھون کے باغات کی کشادگی عمل میں آئے گی۔جس میں نئے نام دئے گئے امرت ادیان بھی شامل ہے۔منگل سے یہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔
راشٹرپتی بھون کے مغل گارڈنس کو ہفتہ کو امرت ادیان نام دیا گیا ہے۔ یہ شاندار باغات جوکہ سال میں ایک مرتبہ عوام کیلئے کھلے رہتے تھے‘اس مرتبہ 31 جنوری سے عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔
امرت ادیان 31جنوری تا 26مارچ وزیٹرس کیلئے کھلا رہے گا جس کے اوقات صبح10تا4بجے شام رہیں گے۔یہ بات راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔ 28تا31مارچ باغات خصوصی زمرہ جات کیلئے کھلے رہیں گے۔28مارچ کوکسانوں کیلئے کھلا رکھا جائے گاجبکہ30مارچ کو دفاع اور نیم فوجی دستوں کے علاوہ پولیس کے ملازمین کیلئے کھلا رکھا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 31مارچ کو خواتین کیلئے کھلا رہے گا۔ قبائل خواتین کے علاوہ سیلف ہیلپ گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد باغات کی سیاحت کرسکیں گے۔سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے ابوالکلام اور رام ناتھ کووند کے دور میں مزید باغات کو فروغ دیا گیا۔جن کے نام ہربل I-،ہربلII-‘بونسائی گارڈن اورآروگیہ وانم ہیں۔اس سال ادیان اتسو کے تحت دوسرے پرکشش مقامات ہیں جس کا عوام مشاہدہ کرسکیں گے۔
خاص طورپر اگائے گئے پودوں سے بھی آنے والے افراد لطف اندوز ہوسکیں گے۔اس مرتبہ باغات جیسے ہربل گارڈنس،بونسائی گارڈن،سنٹرل لان،لانگ گارڈن اور سرکلر گارڈن عوام کیلئے دو ماہ تک کھلا رہے گا۔عوام اپنے سلاٹس آن لائن پر پیشگی بک کرواسکتے ہیں۔
بکنگ https://rashtrapatisachivalaya.gov.in یا https://rb.nic.in/rbvist/_plan.aspx وزیٹرس باغات میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم انہیں کونٹرس پر نام درج کروانا ہوگا۔جوکہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر12کے قریب ہے۔اس مقصد کیلئے سلف سرویس کیوسک بھی قائم کیا گیا ہے۔
وقت کی بچت اور ہجوم کی تکالیف سے چھٹکارہ کیلئے آن لائن پر سلاٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔یہ بات راشٹرپتی بھون کے ذرائع نے بتائی۔تمام وزیٹرس کیلئے داخلے اور باہر نکلنے کیلئے پریسیڈنٹس اسٹیٹ کے گیٹ نمبر35مقرر کی گئی ہے۔