یوروپ

صدراردغان نے ایران سے ملحقہ سرحدی چوکی پر فوجیوں کو عید کی مبارکباد دی

فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے کچھ مدت تک گفتگو کرنے والے یرلی قایا نے ٹیلی فون پر صدر ایردوان کو اس دورے کے حوالے سے آگاہی کرائی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے ایرانی سرحدوں سے ملحقہ تندوریک فوجی اڈے پر متعین جنڈارمیری قوتوں کو عیدقربان کی مبارکباد دی۔ وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے وان کے دورے کے دائرہ کار میں تندوریک فوجی اڈے پر جنڈار میری دستے سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
قربانی قرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ:مولانا جعفر پاشاہ
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
ترک شہریوں کو محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دینے کا عزم:اردغان

فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے کچھ مدت تک گفتگو کرنے والے یرلی قایا نے ٹیلی فون پر صدر ایردوان کو اس دورے کے حوالے سے آگاہی کرائی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

صدر اردغان نے بھی یرلی قایا کے ٹیلی فون کے ذریعے فوجی جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "وہاں پر اس فوجی اڈے کا قیام ہماری دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے گا۔ آپ لوگ اس کامیابی کا وسیلہ ثابت ہوں گے۔ "