مہاراشٹرا

جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم اعظمی کاانتقال

مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال سے جمعیۃ علماء کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے بلکہ ممبئی میں ملی اور سماجی تنظیموں نے بلا مذہب وملت ان کی رحلت پر گہرے رنج وغم۔کا اظہار کیا۔

ممبئی: جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے صدر اور مجلس عاملہ کے رکن مولانامستقیم احسن اعظمی آج نماز فجر سے کچھ پہلے اس عالم فانی سے رخصت ہو گئے-اس کی اطلاع محمد اطہر مستقیم نے دی ہے۔ان کی تدفین بعد نماز عصرجنوبی ممبئی کے مجگاوں میں واقع ناریل واڑی مسلم قبرستان میں عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں لااِن آرڈر کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش، شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ:حافظ پیر شبیر احمد
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
مرحومہ عالیہ بیگم کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ، حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان

مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال سے جمعیۃ علماء کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے بلکہ ممبئی میں ملی اور سماجی تنظیموں نے بلا مذہب وملت ان کی رحلت پر گہرے رنج وغم۔کا اظہار کیا۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر (مولانا ارشد مدنی) کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔

 مولانا اعظمی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے انتہائی متحرک اور فعال صدر تھے، ان کے دور صدارت میں ریاست مہاراشٹر میں جمعیۃ علماء نے بڑے نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں، یقینا ان کے انتقال سے جمعیۃ علماءبالخصوص اور مہاراشٹر کے مسلمانوں کا عمومی نقصان ہوا ہے،

مولانا مستقیم احسن اعظمی ایک عرصے سے علیل تھے اور بوئیسر میں اپنے صاحبزادہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ نصف صدی سے زیادہ عرصے سے جمعیتہ علمائے سے وابستہ رہے اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے سالوں سے تھا اور ہر کسی انتہائی شفقت وخلوص سے پیش آتے۔

مولانا اعظمی کے مخلصانہ مشوروں سے عام لوگ فائیدہ اٹھاتے اور مسائل کو بآسانی حل کردیتے، مولانا اعظمی کی ایک بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ بلا تفریق مسلک وملت ہر ایک کے ساتھ خلوص و محبت سے پیش آتے اور ہرایک کے مسائل کو خندہ پیشانی سے حل کرتے، یقینا مولانا مستقیم احسن اعظمی کی ذات قوم وملت کے مسائل کے حل کے لیے وقف تھی۔

انجمن باشندگان بہارممبئی کے روح رواں محمود حکیمی اور انجمن کے صدر انور شیخ نے کہا کہ مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال سے ممبئی اور مہاراشٹر میں ملی کام کرنے والے افراد اپنے ایک بڑے، تجربہ کار اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔