حیدرآباد

بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ

صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے کانگریس ایم ایل ایز کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ بلدیاتی انتخابات میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں تو انہیں آیندہ اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہیں ملے گا۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے کانگریس ایم ایل ایز کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ بلدیاتی انتخابات میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں تو انہیں آیندہ اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
کونسل الیکشن، کانگریس کے دونوں امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل
کانگریس کی یوم تاسیس تقریب، گاندھی بھون میں پرچم کشائی
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
بی آر ایس کے خلاف تیار کردہ 3 اشتہاری کاریں گاندھی بھون سے ضبط

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ایز اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارٹی کو ان کے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات میں اچھے نتائج حاصل ہوں۔ مہش کمار گوڑ نے کانگریس قائدین کو، جنہیں عہدہ ملا ہے، خلوص نیت سے کام کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام قائدین و سرکاری اسکیمس کو عوام تک لے جانا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی قائدین نے بتایا کہ افسران ان کی بات نہیں سن رہے ہیں۔

عہدیدار اب بھی بی آر ایس قائدین کا احترام کرتے ہیں جو حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے ہیں اور کانگریس قائدین کو نظر انداز کررہے ہیں۔

پارٹی قائدین نے الزام لگایا کہ انہیں سرکاری پروگرامس میں مدعو نہیں کیا جا رہا ہیں انہیں دعوت نامے نہیں مل رہے ہیں اور حال ہی میں کانگریس میں شامل ہونے والے بی آر ایس لیڈروں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

a3w
a3w