تلنگانہ

کانگریس کی یوم تاسیس تقریب، گاندھی بھون میں پرچم کشائی

انڈین نیشنل کانگریس کی139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج پردیش کانگریس کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں کارگزار صدر مہیش کمار گوڑ نے پارٹی پرچم لہرایا۔ سیوادل کارکنوں نے اس موقع پر انہیں سلامی دی۔

حیدرآباد: انڈین نیشنل کانگریس کی139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج پردیش کانگریس کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں کارگزار صدر مہیش کمار گوڑ نے پارٹی پرچم لہرایا۔ سیوادل کارکنوں نے اس موقع پر انہیں سلامی دی۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ریاستی وزیر وحیدرآباد انچارج پونم پربھاکر، نائب صدر جی نرنجن، کودنڈا ریڈی، سکریٹری سرینواس و دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں مہیش کمار گوڑ نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو انڈین نیشنل کانگریس کی139 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ28دسمبر1885 کو ممبئی میں اس وقت72 قائدین نے انڈین نیشنل کانگریس کی بنیاد ڈالی تھی۔ کانگریس پارٹی140 کروڑ عوام کے دلوں پر راج کررہی ہے۔

کانگریس پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے طویل جدوجہد کے ذریعہ ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلائی۔ اس دوران جنگ آزادی میں لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کو قربان کردیا۔

آزادی کے بعد کانگریس پارٹی نے ملک کو سماجی معاشی، صنعتی، سائنسی، اقتصادی، دفاعی، تعلیمی،ٹکنالوجی شعبہ میں غیر معمولی ترقی سے ہمکنار کیاہے۔ پنڈت نہرو، گاندھی جی، اندرا گاندھی، جدوجہد آزادی میں کئی قربانیاں دی ہیں۔

آج سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی نے ملک و عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا ہے۔راہول گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑویاترا کے ذریعہ ملک میں نفرت کے ماحول کے خلاف عوام کو اتحاد ویکجہتی اور بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے۔

a3w
a3w