بھارت
وزیر اعظم مودی کو کویت کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے سرفراز کیا گیا
کویت کے ولی عہد اور وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الاحمد الصباح بھی موجود تھے۔ مودی نے اس اعزاز کو ہندوستان اور کویت کے درمیان دیرینہ دوستی، کویت میں ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے 1.4 بلین عوام کے نام وقف کیا۔
نئی دہلی/کویت سٹی: وزیر اعظم نریندر مودی کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اتوار کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ‘دی آرڈر آف مبارک الکبیر’ سے نوازا۔
اس موقع پر کویت کے ولی عہد اور وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الاحمد الصباح بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی نے اس اعزاز کو ہندوستان اور کویت کے درمیان دیرینہ دوستی، کویت میں ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے 1.4 بلین عوام کے نام وقف کیا۔
تقریباً 43 سال بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے کویت کے تاریخی دورے پر اس اعزاز سے نوازا جانا اس موقع پر ایک خاص معنی رکھتا ہے۔ یہ اعزاز 1974 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ بل کلنٹن، پرنس چارلس اور جارج بش جیسے منتخب عالمی رہنماؤں کو دیا گیا ہے۔