دیگر ممالک

وزیراعظم مودی نے آسٹریلیا کی سرکردہ کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کی

ترجمان نے کہا کہ مودی نے آسٹریلین سوپر کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں معاون بننے کی دعوت دی ہے۔

نئی دہلی/سڈنی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سڈنی میں آسٹریلیا کی سرکردہ کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

مودی نے فورٹسکیو میٹلز گروپ اور فورٹسکیو فیوچر انڈسٹریز کے ایگزیکٹو چیئرمین اور بانی ڈاکٹر اینڈریو فورسٹ، آسٹریلین سپر کے سی ای او پال شروڈر اور ہینکاک پراسپیکٹنگ گروپ، رائے ہل اور ایس کے کڈمین اینڈ کمپنی کی چیئر پرسن جارجینا ہوپ رائن ہارٹ اے او سے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا، "اس میٹنگ کا مقصد ہندوستان-آسٹریلیا گرین پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہے۔”

دونوں لیڈروں نے ہندوستانی کمپنیوں کے لئے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں خاص طور پر ہندوستان کے گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت فورٹسکیو کے ساتھ شراکت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی نے آسٹریلین سوپر کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں معاون بننے کی دعوت دی ہے۔