مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 29 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 29 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 29 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1236۔خاندان غلامان کے حکمراں التتمش کا دہلی میں انتقال ہوا تھا۔

مغل بادشاہ شاہ جہاں نے دہلی میں لال قلعہ کی بنیاد 29 اپریل 1639 کو رکھی تھی۔

پوپ کلیمینس دہم 29 اپریل 1670 کو منتخب ہوئے تھے۔

عظیم مصور راجا روی ورما کی پیدائش اسی روز1848 میں ہوئی۔

فرانس کے مشہور حساب داں ہنیری پوائن کئر8 کی پیدائش 29 اپریل 1854 کو ہوئی تھی۔

آسٹریلیائی فوجیوں نے 29 اپریل 1856 کو پائڈمونٹ پر حملہ کیا تھا۔

انگلینڈ اور روس کے درمیان اسی روز 1856امن سمجھوتہ ہوا۔

لندن فلہارمونک کے معمار سر تھامس بیچرن کی پیدائش 29 اپریل 1899 کو ہوئی تھی۔

دوسری عالمی جنگ دوران اور اس کے بعد جاپان کی بادشاہت پر فائز ہیروہیتیو کی پیدائش 29 اپریل 1901 کو ہوئی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیلی فون خدمات کا آغاز 29 اپریل 1930 کو ہوا تھا۔

سبھاش چندر بوس نے اسی روز 1939 میں کانگریس سے استعفی دیا۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی فوج نے لاشیو شہر پر قبضہ کرکے ہندوستان اور چین کو جوڑنے والی سڑک برما روڈ کو 29 اپریل 1942 کو بند کردیا تھا۔

نازی کیمپ میں مقید قیدیوں کو 29 اپریل 1945 کو اتحادی افواج نے آزاد کرایا تھا۔

جرمنی فوجیوں نے 29 اپریل 1945 کو اٹلی میں غیر مشروط طور پر اتحادی افواج کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔

رنگوں میں گھری ہوئی جاپانی فوج کا انخلاء 29 اپریل 1945 کو ممکن ہوا تھا۔

ہندوستان نے تبت کو چین کے علاقہ کی شکل میں 29 اپریل 1954 کو منظوری دی تھی۔

جی گرونچی اسی روز1955 میں اٹلی کے صدر بنے۔

امریکہ نے نوادا ٹسٹ رینج میں نیوکلیائی بم کا دھماکہ 29 اپریل 1964 کو کیا تھا۔

آسٹریلیائی حکومت نے ویتنام میں فوج بھیجنے کا اعلاناسی روز 1965 میں کیا۔

ٹینس اسٹار آندرے اگاسی کی پیدائش امریکہ کے صوبہ لاس ویگاس میں 29 اپریل 1970 کو ہوئی تھی۔

انہوں نیاولمپک خطاب سمیت کئی دیگر خطاب جیتا ہے۔ پچاس ہزار امریکی فوجیوں اور جنوبی ویتنام کے فوجیوں 29 اپریل 1970 کو کمبوڈیا پر چڑھائی کی تھی۔

امریکہ نے 29 اپریل 1971 کو نوادا ٹسٹ رینج میں نیوکلیائی بم کا تجربہ کیا تھا۔

مشرقی افریقی ملک برونڈی میں ناکام بغاوت میں معزول بادشاہ نتیر پنجم کا قتل 29 اپریل 1972 کو کردیا گیا تھا۔

ویتنام جنگ کے آخری مرحلہ میں امریکی فوج کا آخری قافلہ سیگون سے 29 اپریل 1975 کو واپس ہوا تھا۔

برٹشایرو اسپیس کا قیام اسی روز 1977 میں عمل میں آیا۔

عظیم انقلابی مہندر پرتاپ ک انتقال اسی روز 1979 میں ہوا۔

جارجیا میں اسی روز 1991 میں زلزلے سے 100 افرادمارے گئے۔

اسرائیل اور تنظیم آزادی فلسطین کے درمیان 29 اپریل 1994 کو ایک معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی