بھارت

وزیر اعظم مودی روس اور آسٹریا کا دورہ کریں گے

تحقیق اور ترقی پر زور دینے کے ساتھ، آسٹریا نے جدید مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 8 سے 10 جولائی کے درمیان روس اور آسٹریا کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مودی 8 اور 9 جولائی کو ماسکو میں ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ 23 ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

مودی 9 جولائی اور 10 جولائی کو آسٹریا کی راجدھانی ویانا میں ہوں گے۔ گزشتہ چار دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ محترمہ اندرا گاندھی آخری ہندوستانی وزیر اعظم تھیں جنہوں نے سال 1983 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھا ۔ دونوں ممالک اس وقت اپنے دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

آسٹریا ہندوستان میں اسٹارٹ اپ، ہائی ٹیک اور تعلیم کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تحقیق اور ترقی پر زور دینے کے ساتھ، آسٹریا نے جدید مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں۔

a3w
a3w