تلنگانہ

وزیراعظم مودی کا 2روزہ دورہ تلنگانہ

مودی 5 مارچ کو سنگاریڈی ضلع کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی واپس ہو جائیں گے۔ دریں اثناء ریاست کے بی جے پی لیڈران آئندہ پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے کے مقصد سے یاترا کررہے ہیں۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی 4 اور 5 مارچ کو دو دن کے لیے ریاست کا دورہ کریں گے۔وہ 4 مارچ کو خصوصی طیارہ سے حیدرآباد پہنچیں گے جہاں سے وہ سیدھے عادل آباد ضلع کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ مودی وہاں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

 بعد ازاں وہ اوپن ہاؤس سے خطاب کریں گے۔مودی 5 مارچ کو سنگاریڈی ضلع کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی واپس ہو جائیں گے۔ دریں اثناء ریاست کے بی جے پی لیڈران آئندہ پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے کے مقصد سے یاترا کررہے ہیں۔

 تمام پارٹیوں سے پہلے بی جے پی نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور تیزی سے کام کر رہی ہے۔بی جے پی کے لیڈران ان کے دورہ کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

a3w
a3w