دہلی

وزیراعظم مودی کی سمندر کی گہرائی میں ہندوؤں کے مقدس مقام پر پوجا

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو بحیرہ عرب میں غوطہ لگایا اور سمندر کی گہرائی میں قدیم دوارکا شہر کے مقام پر پوجا کی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوؤں کے نزدیک دوارکا بھگوان کرشن کا شہر تھا جو اب ڈوب گیا ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو بحیرہ عرب میں غوطہ لگایا اور سمندر کی گہرائی میں قدیم دوارکا شہر کے مقام پر پوجا کی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوؤں کے نزدیک دوارکا بھگوان کرشن کا شہر تھا جو اب ڈوب گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

وزیراعظم کی جانب سے اپنے تجربے اور تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نریندر مودی پانی کے اندر گئے اور پُوجا کے لیے بیٹھ گئے۔

زعفرانی کرتہ اور پاجامہ پہنے، سر پر بحریہ کی ٹوپی کے ساتھ، نریندر مودی نے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے مورپنکھ (مور کے پر) بھی پکڑے ہوئے تھے جو وہ سمندر میں غوطہ لگانے کے دوران اپنے ساتھ لے کر گئے۔ اپنے اس سفر میں وزیراعظم مودی نے غوطہ خوروں والا ماسک پہنا ہوا تھا جس پر قومی جھنڈا لگا ہوا تھا۔

مہابھارت میں دوارکا شہر کا ذکر بھگوان کرشنا کی سلطنت کے طور پر کیا جاتا ہے اور یہ ایسی جگہ بسایا گیا تھا جہاں دریائے گومتی بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کرشنا کی موت کے بعد شہر پانی کے اندر چلا گیا تھا۔ نریندر مودی نے اپنے اس تجربے کے حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ غرق آب دوارکا شہر میں پراتھنا کرنا ایک بہت ہی شاندار تجربہ تھا۔ میں نے روحانی شان اور ابدی عقیدت کے ایک قدیم دور سے جڑا ہوا محسوس کیا۔