شمالی بھارت

انڈیا اتحاد کو فوری حرکت میں آنا ہوگا:نتیش کمار

نتیش کمار نے کہا کہ میں نے جب یہ کہا کہ میں فی الحال دہلی جانے سے قاصر ہوں تو لوگ مختلف باتیں کرنے لگے۔ میرے نہ جانے کی وجہ ناسازی طبیعت تھی۔ مجھے ہلکا (100 ڈگری سے کم) بخار ہے اور میں نے 5 دن گھر پر آرام کیااور ٹھیک ہوگیا۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے چہارشنبہ کے دن 3 ہندی ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کو یہ کہتے ہوئے نظرانداز کرنے کی کوشش کی کہ اس پر زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انڈیا اتحاد کو اپنی مستقبل کی حکمت عملی کو قطعیت دینے تیزی سے حرکت میں آنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی

انہوں نے کہا کہ اب میری توجہ انڈیا اتحاد کی اگلی میٹنگ پر مرکوز ہے جو دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں ہونے والی ہے۔ جنتادل یو قائد نے 3 ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پٹنہ میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ کانگریس نے مدھیہ پردیش‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اچھا مظاہرہ کیا۔ انتخابی سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔

سابق میں ان ریاستوں میں کانگریس کی حکومت تھی۔ اس پر زیادہ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس نے اِس بار ریاست تلنگانہ جیتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مجوزہ دورہ ئ بہار کے بارے میں پوچھنے پر نتیش کمار نے کہا کہ ہاں وہ 10 دسمبر کو ایسٹرن زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرنے پٹنہ آرہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت‘ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔آئی اے این ایس کے بموجب چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ اپوزیشن انڈیا بلاک کی اگلی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں انڈیا بلاک کے سایہ تلے این ڈی اے کا متحدہ مقابلہ کریں گی۔ نتیش کمار نے پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں گزشتہ ایک سال سے اتحاد کی بات کررہا ہوں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو لوک سبھا الیکشن مشترکہ لڑنے کا مشورہ بھی دے چکا ہوں لیکن ریاستی الیکشن آتے ہی بعض جماعتیں مصروف ہوگئیں۔

 میں پھر کہتا ہوں کہ تمام جماعتیں مل بیٹھیں اور 2024 کے الیکشن کی حکمت ِ عملی وضع کریں۔ نتیش کمار نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں جب بھی وہ منعقد ہو شرکت کریں گے۔ کانگریس نے نئی دہلی میں آج طلب کردہ میٹنگ منسوخ کردی جس کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ اگلی میٹنگ منگل کو ہوگی۔

جنتادل یو قائد نتیش کمار نے کہا کہ میں نے جب یہ کہا کہ میں فی الحال دہلی جانے سے قاصر ہوں تو لوگ مختلف باتیں کرنے لگے۔ میرے نہ جانے کی وجہ ناسازی طبیعت تھی۔ مجھے ہلکا (100 ڈگری سے کم) بخار ہے اور میں نے 5 دن گھر پر آرام کیااور ٹھیک ہوگیا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ لوگ (بی جے پی والے) ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ہم ریاست اور ملک کے عوام کے لئے کام کررہے ہیں۔ ہم نے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں دیں اور ریاست میں ذات پات کا اور معاشی سروے کرایا۔

 اب ہمارے پاس ذات پات اور عوام کی مالی حالت کے ٹھیک ٹھیک اعدادوشمار موجود ہیں۔ بہار میں 95 لاکھ افراد کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے لہٰذا ہم نے ہر کنبہ کے ایک فرد کو 2لاکھ روپے قرض دینے کا فیصلہ کیا۔ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

a3w
a3w