دہلی

گاندھی جی اور شاستری جی کو وزیر اعظم کا خراجِ عقیدت

ہندوستان کی تحریک ِ آزادی کی انتہائی اہم شخصیت مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش تقریب پر وزیر اعظم نے آج خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی(پی ٹی آئی) ہندوستان کی تحریک ِ آزادی کی انتہائی اہم شخصیت مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش تقریب پر وزیر اعظم نے آج خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج

ایکس پر تحریر کردہ پیام میں مودی نے کہاکہ قابل احترام باپو کی زندگی اور نظریات سچائی، بھائی چارگی اور مساوات ہمیشہ کے لیے عوام میں جذبہ پیدا کرتے رہیں گے۔

گاندھی جنھیں بابائے قوم کا اعزاز حاصل تھا کے سچائی اور عدم تشدد کے سخت پابند ہونے کے اصولوں سے دنیا تمام کے سیاستدانوں اور کارکنوں کو جذبہ حاصل ہوتا رہے گا۔

مودی نے ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری جن کا یومِ پیدائش بھی آج ہے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مودی نے کہا کہ انھوں نے ملک کے جوانوں اور کسانوں کے لیے اپنی زندگی وقف کی اور ملک کو جئے جوان، جئے کسان کا نعرہ دیا۔

ان کی سادگی اور ایمانداری سے انہیں عزت حاصل ہوئی۔ نہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے مودی نے آج صبح قومی دارالحکومت میں گاندھی اور شاستری کی یادگاروں کا دورہ کیا۔

a3w
a3w