مشرق وسطیٰ

قیدیوں کا تبادلہ ترجیح ہے: ابوعبیدہ

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل خواتین کے ساتھ ساتھ بیمار اور بوڑھے افراد اور دیگر عام شہریوں کو قید کر رہا ہے اسرائیل اپنی جیلوں میں اسی قسم کے لوگوں کو قید کر رہا ہے۔

غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسیران کا مسئلہ حماس کے مسلح ونگ کی ترجیح ہے۔ انہوں نے الاقصیٰ ٹی وی پر ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ ہم قیدیوں کے کیس کو ترجیح دیتے رہے ہیں اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان کی رہائی کا واحد طریقہ قیدیوں کا مکمل یا بتدریج تبادلہ ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل خواتین کے ساتھ ساتھ بیمار اور بوڑھے افراد اور دیگر عام شہریوں کو قید کر رہا ہے اسرائیل اپنی جیلوں میں اسی قسم کے لوگوں کو قید کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا سوائے ان میں سے ہر ایک زمرہ (قیدیوں اور اسیروں کی) کے تبادلے کے ذریعے یا ایک جامع عمل کے ذریعے جس میں سب شامل ہوں۔ غزہ میں صحت کا نظام تباہ، عالمی ادارہ صحت نے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا