حیدرآباد

حیدرآباد میں پرائیویٹ بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر

اس حادثہ میں بس ڈرائیور کے ساتھ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ موٹر سائیکل سوار کے سر پر بھی سنگین زخم آیے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے قطب اللہ پور علاقے میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس نے دہشت مچا دی ۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اطلاعات کے مطابق جیڈی میٹلا پولیس اسٹیشن حدود میں واقع قاضی جی پلی کے آر ڈی پی ایل کمپنی کی بس، شاہ پور نگر کے آدرش بینک کے قریب بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور پھر سڑک کنارے موجود کلورٹ میں جاگری۔


اس حادثہ میں بس ڈرائیور کے ساتھ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ موٹر سائیکل سوار کے سر پر بھی سنگین زخم آیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کی وجہ بس ڈرائیور کی غفلت اور نید کی حالت بتائی جارہی ہے۔پولیس نے اس سلسلسہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔